چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل کے امپائرز اور میچ آفیشلز کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی: سیمی فائنل کے امپائرز اور میچ آفیشلز کا اعلان

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میچز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آج 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جس میں کرس گیفنی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔ مائیکل گف تھرڈ امپائر، ایڈرین ہولڈ اسٹاک فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 مارچ کو لاہور میں ہوگا، جہاں کمار دھرماسینا اور پال ریفل آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔ جوئل ولسن تھرڈ امپائر، احسن رضا فورتھ امپائر جبکہ رنجن مدوگالے میچ ریفری کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔یہ اہم مقابلے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ کریں گے، جس کا انعقاد پاکستان میں کیا جائے گا۔