واشنگٹن (آئی این پی ) امریکا میں چودہ کروڑ مرغیوں کو تلف کرنے کے بعد انڈوں کی قلت پیدا ہوگئی ۔گذشتہ سال برڈفلو پھیلنے کے بعد امریکا میں چودہ کروڑ مرغیوں کو تلف کیا گیا جس سے مارکیٹ میں انڈوں کی قلت پیدا ہوگئی اور قیمت دوگنا بڑھ گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق اگلے ایک برس میں انڈوں کی قیمت میں مزید بیس فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ کھانے پینے کی دیگر اشیا میں صرف دو فیصد اضافہ متوقع ہے۔