اسلام آباد (آن لائن) ملک میں چینی کی ممکنہ قلت سے متعلق پیدا شدہ خدشات پر وفاقی حکومت متحرک ہو گئی۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔ چینی کی فراہمی اور قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اجلاس میں چینی کی ترسیل میں تاخیر اور معاہدوں کی خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لیا گیا۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ چینی کی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے شوگر ملز کے اسٹاکس کی مکمل نگرانی کی ہدایت کی اور کہا کہ "خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق ایکشن ہوگا۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اجلاس میں مل مالکان کے خدشات اور مسائل پیش کیے، جس پر رانا تنویر حسین نے روزانہ کی بنیاد پر شوگر سیکٹر کے مسائل حل کرنے اور ایک شکایتی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا۔ ساتھ ہی چینی کی قیمتوں اور فراہمی پر نظر رکھنے کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔