یوم کشمیر پر بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے ر ہے

 اسلام آباد(آئی این پی )یوم یکجہتی کشمیر پر ملک کے بڑے شہروں میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر کھلے ر ہے ۔ترجمان امیگریشن ہیڈ کوارٹرز کے مطابق لاہور، کراچی، اسلام آباد کے ریجنل پاسپورٹ دفاتر عوام کیلئے کھلے رہے، ریجنل پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون لاہور اور عوامی مرکز کراچی کھلے تھے ۔علاوہ ازیں اسلام آباد ریجنل پاسپورٹ آفس جی ٹین بھی کھلا رہا ۔