اسلام آباد(آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے 31دسمبر تک سرکاری تعطیلات کے دوران بھی تمام فیلڈ فارمشنز کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیونے کہا کہ اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ٹیکس دہندگان اپنے ذمہ واجب الادا ٹیکس واجبات کی ادائیگی کرسکیں۔اس حوالے سے فیڈرل بورڈا ٓف ریونیو نے تمام فیلڈ فارمشنز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 28 اور 29 دسمبر کو ہفتہ اور اتوار کے دن بھی تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اورٹیکس دہندگان سے ڈیوٹی و ٹیکسوں کی وصولی جاری رکھیں گی۔