لاہور (خصوصی رپورٹ) مالی سال 2024-25 کے اختتام پر ایل ڈی اے دفاتر آج 28جون ہفتہ کو معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ایل ڈی اے سہولت سنٹرشہریوں کی سہولت کے لئے صبح 9 سے شام 6بجے تک کھلا رہے گا۔شہری ایل ڈی اے سے متعلقہ سروسز آج بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔