ایکسائز دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے،چھٹیاں منسوخ

لاہور (خصوصی رپورٹ)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ریکوری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اعلان کیا ہے کہ تمام دفاتر اتوار کو بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔محکمہ ایکسائز کے مطابق تمام فیلڈ دفاتر 29جون(اتوار)اور 30جون کی رات 12بجے تک کھلے رہیں گے۔ تمام افسروں اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔