اسلام آباد ہائیکورٹ کا فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم

   میرا ویزا لگا ہوا ہے لیکن پاسپورٹ واپس نہیں دے رہے: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا درخواست میں موقف
اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری خارجہ کو امریکہ میں پابند سلاسل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم دے دیا۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔دوران سماعت ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا میرا ویزا لگا ہوا ہے لیکن پاسپورٹ واپس نہیں دے رہے، جس پر عدالت نے کہا وزارت خارجہ کو ہدایت کرتے ہیں وہ آپ کو پاسپورٹ واپس دلائیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پاسپورٹ واپس دلانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے جمعے تک ملتوی کردی