کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبہ جلد شروع ہونیکا امکان

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد سی پیک کے تحت 6ارب 70کروڑ ڈالرز کے کراچی تا پشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس سے منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔ چینی ماہرین کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جس دوران ایم ایل ون منصوبے کے مالیاتی پلان کو حتمی شکل دی جائے گی، بڈنگ کے بعد منصوبے پر فوری کام کا آغاز کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کے لیے 85فیصد یا 5 ارب 70 کروڑ ڈالرز فنڈز چین کی جانب سے فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔