آٹا،گھی سمیت13اشیا مہنگی

لہسن ، کوکنگ آئل،انڈے ،کیلے ، ایل پی جی اور سگریٹس کی قیمتوں میں اضافہ، 15اشیا سستی 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.64 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 13 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ،15 اشیا سستی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا،لہسن 1.86، کوکنگ آئل 1.54 فیصد مہنگا ہوا، اسی طرح ایک ہفتے میں انڈے 0.81 اور گھی 0.40 فیصد مہنگا ہوا۔ کیلے، آٹا، ایل پی جی اور سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ٹماٹر 30.11 فیصد سستے ہوئے، اسی طرح ایک ہفتے میں پیاز 12.41 اور آلو 6.92 فیصد سستے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق چکن 4.46 فیصد اور چینی کی قیمت میں3.31 فیصد کمی ہوئی۔ جبکہ ایک ہفتے میں چنے اور مسور کی دال، ڈیزل اور پٹرول بھی سستا ہوا۔