انتظامیہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی:شہریوں کااحتجاج
نارنگ منڈی(خصوصی رپورٹ)نارنگ منڈی میں مہنگائی کاطوفان آٹا گھی چینی کی قیمتوں میں اضافہ انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی، آٹے کی قیمت میں 10% اضافے سے 100 روپے فی کلو چینی کی قیمت 5% اضافے کے ساتھ 200 روپے فی کلو، جبکہ گھی کی قیمت 3% اضافے کے ساتھ 550 سے 560 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے انتظامیہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی غریب عوام کیلئے دو وقت کا کھاناکھانا مشکل ہوچکاہے آٹا چینی اور گھی روزمرہ ضرورت کی اشیاء ہیں ان کی قیمتوں میں اضافے سے غریب آدمی پس کر رہ گیا شہریوں کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی اشیاء خوردونوش میں اضافہ اور خود ساختہ مہنگائی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو زندہ درگو کرنے کے مترادف ہے انھوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومتی ایوانوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔