سپن وام سے دریافت گیس کا فروخت کیلئے بولی کا عمل مکمل، لیٹر آف ایوارڈ جاری

پشاور(آئی این پی ) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دریافت ہونے والی گیس کی تجارتی فروخت کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ماری انرجیز لمیٹڈ نے گیس کی فروخت کیلئے بولی کا عمل مکمل ہونے کے بعد کامیاب بولی دہندہ کو لیٹر آف ایوارڈ جاری کر دیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے اپنے اعلامیے میں کمپنی نے بتایا کہ اسپن وام گیس دریافت سے حاصل ہونے والی گیس کی فروخت کیلئے  ٹینڈر 15 مئی 2026 کو جاری کیا گیا تھا