شیر گڑ ھ :متعدد گدھے چوری ، بعض مردہ پائے گئے

شیر گڑھ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ کے علاقے شیر گڑ ھ کے موضع24 ون اے ایل سے متعدد گدھے چوری ہوگئے، جن میں کچھ مردہ حالت میں کھیتوں میں پائے گئے، نامعلوم افراد نے گدھوں کے جسم سے کھالیں بھی اتار لیں، پائے بھی غائب تھے۔ مقامی لوگوں میں تشویش پھیل گئی۔ چوری گدھوں میں سے مردہ ملنے والے گدھوں کا سراغ مقامی فلاحی تنظیم نے لگایا۔