ترکیہ کے معروف اداکار سرحات مصطفی کیلیچ گھر میں مردہ پائے گئے

استنبول (شوبز ڈیسک) ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان میں میخائل کوسس کا کردار نبھانے والے ترکیہ کے معروف اداکار سرحات مصطفی کیلیچ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔استنبول کے ضلع Kathane میں واقع اپارٹمنٹ میں اداکار کو 5 ستمبر کو ان کی دوست نے مردہ حالت میں پایا۔ان کی دوست اوزلم ای نے 51 سالہ اداکار کو گھر کے ایک کمرے کی کرسی میں بے حس و حرکت بیٹھے ہوئے پایا۔اوزلم ای 3 ستمبر سے سرحات کیلیچ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھیں مگر ایسا ممکن نہیں ہو سکا، تو وہ انہیں دیکھنے کے لیے وہاں پہنچی تھیں۔جب گھر کے اندر انہوں نے دیکھا کہ اداکار سانس نہیں رہے تو مدد کے لیے ایمرجنسی سروس سے رابطہ کیا۔طبی ٹیموں نے وہاں پہنچ کر تصدیق کی کہ اداکار کا انتقال ہوچکا ہے۔اوزلم ای نے پولیس کو بتایا کہ ان کے بوائے فرینڈ کو لمفک کینسر کا سامنا تھا۔اداکار کی پراسرار موت کے بعد پولیس کی جانب سے اس کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔