نیویارک(آئی این پی )اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی سربراہ سانیتا پاولیوٹا ڈیس لینڈیس نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کی وجہ سے رکن ممالک کو دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق اپنے بیان انہوں نے کہا کہ داعش خراسان نے افغانستان کے باہر علاقوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور تحریک طالبان پاکستان سنگین نوعیت کا خطرہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو طالبان کی لاجسٹیکل اور آپریشنل سپورٹ حاصل ہے اور ٹی ٹی پی نے افغان سرزمین سے پاکستان میں کئی جان لیوا حملے کئے ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سید حیدر شاہ نے کہا کہ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشت گردی کے نظام میں اصلاحات کی جائیں۔