آسٹریلیا کا دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا قانون 10 دسمبر سے نافذ ہوگا :فرانسیسی خبررساں ادارہ
سڈنی (آئی این پی ) ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے اس قانون کی تعمیل کرے گا جس کے تحت 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی ہوگی۔فرانسیسی خبر رساں ا دارے کے مطابق آسٹریلیا کا دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا قانون 10 دسمبر سے نافذ ہوگا جس کے تحت مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس جیسے ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر پابندی عائد کی جائے گی۔اگر کمپنیاں مناسب اقدامات کرنے میں ناکام رہیں تو انہیں انہیں 49.5 ملین آسٹریلین ڈالر ( 32 ملین امریکی ڈالر) جرمانہ ہو سکتا ہے۔