ماحولیاتی بگاڑ قومی سلامتی اور معیشت کیلئے سنگین خطرہ بن چکا : مصدق ملک

حالیہ تباہ کن سیلابوں کے نتیجے میں ملکی معیشت کو جی ڈی پی کے 9.5 فیصد سے زائد کا   نقصان ہوا ہے :وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب 
اسلام آباد  (آن لائن)  وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے دریائے سندھ کی نایاب ڈولفن سمیت ملک کے آبی ماحولیاتی نظام کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی بگاڑ اب قومی سلامتی اور معیشت دونوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے تحت ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے منعقدہ ڈولفن کنزرویشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہاکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، گلیشیئرز کے تیز پگھلاؤ اور دریاؤں میں بڑھتی آلودگی کے باعث پاکستان کو شدید ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔وفاقی وزیر نے دریائے راوی کی خطرناک حد تک آلودگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو بحران مزید بڑھ سکتا ہے