موسمی آفات نہ صرف معیشت بلکہ پوری نسلوں کو متاثر کر رہی ہیں، وفاقی وزیر کا خطاب
کراچی (آن لائن) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو اب ماحولیاتی دہشت گردی کے خلاف بھی جہاد کرنا ہوگا، کیونکہ موسمی آفات نہ صرف معیشت بلکہ پوری نسلوں کو متاثر کر رہی ہیں۔ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور عالمی ذمہ داریوں پر چوتھی پاکستان کلائمیٹ کانفرنس 2026 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ چار بڑے سیلابوں میں 19 ہزار افراد معذور ہوئے جبکہ چار کروڑ لوگ بے گھر ہوئے جن میں 50 فیصد اسکول جانے والے بچے شامل ہیں۔ مصدق ملک نے کہا کہ ایک بڑا سیلاب پوری نسل کو غربت میں دھکیل دیتا ہے، جبکہ دنیا کے 10 بڑے ممالک 70 سے 75 فیصد کاربن اخراج کے ذمہ دار ہونے کے باوجود 80 فیصد گرین فنانسنگ بھی خود حاصل کر رہے ہیں