نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ‘ 10برس بعدسرکاری ملازمتوں کے دروازے کھلیں گے
کراچی (آئی این پی )سندھ حکومت نے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اہم فیصلہ کر تے ہوئے ، سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے ۔ تفصیل کے مطابق سندھ حکومت نے ملازمتوں سے متعلق منظوری دے دی ہے،سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔ 10برس بعدسرکاری ملازمتوں کے دروازے کھلیں گے ۔آخری مرتبہ قائم علی شاہ کے دور2008سے2011میں بھرتیاں ہوئی تھیں