نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی داتا دربار پر حاضری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے داتا دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، سیکریٹری اوقاف احسان بھٹہ نے مزار پر جاری ترقیاتی کاموں پر بریف کیا۔اسحاق ڈار نے دربار کی تعمیر و ترقی کے کام پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جولائی میں عرس سے قبل تعمیراتی کام مکمل کیا جائے، حضرت داتا گنج بخشٓ کی تعلیمات امن، رواداری اور روحانی روشنی کا پیغام ہیں۔