پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اشتہاری قرار، گرفتار کرنے کا حکم

 شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ
اسلام آباد(آئی این پی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دے دیا۔سیشن عدالت نے شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دئیے۔عدالت نے اپنے حکمنامے میں کہا  شہزاد اکبر متعدد بار طلب کرنے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، شہزاد اکبر کے خلاف مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے