ایف بی آر کو تمام پاکستانیوں کے بینک اکائونٹس اور دوسری تفصیلات تک رسائی کا حق حاصل طارق فضل چودھری

 ٹیکس گزارسے پوچھنا ایف بی آر کا حق ہے اور  بینک سے بھی معلومات لے سکتا ہے ‘ اس کو مشکل نہ بنایا جائے:اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے بتایا  ایف بی آر کو تمام پاکستانیوں کے بنک اکائوٹس سمیت دیگر تفصیلات تک رسائی کا قانونی حق حاصل  ہے۔جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر اسد قاسم کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر نے کہایہ معلومات کا افشا نہیں ہے اس موقع پر پریذائیڈنگ آفیسر نے کہا یہ معاملہ خزانہ کمیٹی میں بھی زیر بحث ہے سینیٹر اسد قاسم نے کہاکہ ہر کسی کی پرائیویسی ہوتی ہے اس طرح ایف بی آڑ کسی کو میسج نہیں بھیج سکتا ہے جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہاکہ یہ راز کا افشاء￿  نہیں ہے ‘ وفاقی وزیر قانون  وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ٹیکس گزارسے پوچھنا ایف بی آر کا حق ہے اور بنک سے بھی معلومات لے سکتا ہے انہوں نے کہاکہ اس کو مشکل نہ بنایا جائے یہ ٹیکس گزار اور ایف بی آر ک مابین معاملے ہیں اس کو ایشو نہ بنایا جائے سینیٹر اسد قاسم نے کہاکہ ایف بی آر کا ایک سسٹم ہے ہم اس کو فالو کر رہے ہیں یہ ہمارا حق ہے کہ ہماری معلومات افشاء نہ کی جائیں اس موقع پر پریذائیڈنگ آفیسر نے معاملہ خزانہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔