اس سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے بلکہ ان ممالک کی جانب سے ویزا پالیسی بھی سخت ہوجاتی ہے:وفاقی وزیر کا سینیٹ میں ضمنی سوال کا جواب
اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے بتایا ہے کہ خلیجی ممالک جانے والے پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھیک مانگنے کا کام کرتی ہے جس سے نہ صرف ملک کی بدنامی ہوتی ہے بلکہ ان ممالک کی جانب سے ویزہ پالیسی بھی سخت ہوجاتی ہے۔منگل کو سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے سینیٹرجان محمد کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی مسافر کو بغیر کسی وجہ کے آف لوڈ نہیں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ متوسط طبقے کے لوگ ایمپلائمنٹ ویزے پر بیرون ملک جاتے ہیں ان کو آف لوڈ کرنے میں حکومت کو کیا فائدہ ہے یہ لوگ تو پاکستان کیلئے زر مبادلہ کا ذریعہ بنتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس وقت یواے ای کے ویزوں میں بہت زیادہ مشکلات ہیں جس کی بڑی وجہ بھیک مانگنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ویزوں کے حوالے سے فراڈ بہت زیادہ ہوتا ہے جس کو حکومت دیکھتی ہے