گرفتار ملزمان کی شناخت عقیل، طیب، ذاکر حسین، بلال اور نعمان کے نام سے ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ان ڈرائیو ایپ کے ذریعے ڈیزل کی لوٹ مار میں ملوث ایک منظم گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ رضوان چیمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو ٹریس کرکے کی۔پولیس کے مطابق ملزمان ان ڈرائیو ایپ کے ذریعے لوڈر رکشے بک کرواتے تھے اور پٹرول پمپ پر جا کر رکشوں میں موجود ڈرموں میں ڈیزل بھرواتے تھے
ڈیزل بھرنے کے بعد ملزمان باتھ روم جانے یا کسی اور بہانے سے موقع سے فرار ہو جاتے تھے جبکہ رکشہ ڈرائیور ڈیزل لے کر روانہ ہو جاتا تھاگرفتار ملزمان کی شناخت عقیل، طیب، ذاکر حسین، بلال اور نعمان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے نقدی، موبائل فون، پستول اور میگزین بھی برآمد کر لیے ہیں جبکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ایس پی صدر کے مطابق ملزمان اب تک کم از کم دو پٹرول پمپ مالکان کو چکمہ دے کر لاکھوں روپے مالیت کا ڈیزل لوٹ چکے ہیں۔ مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔برآمد شدہ رقم متاثرہ پٹرول پمپ مالکان کے حوالے کر دی گئی ہے، جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے