کاہنہ (خصوصی رپورٹ)گرل فرینڈ کی خاطر دوست پر ڈکیتی کا جھوٹا الزام لگانے والے ملزم کوگرفتارکرلیاگیا، واقعات کے مطابق ملزم کا دوست عاطف موبائل مانگ کر لیے گیا تھا ،ملزم نے دوست کو پھنسانے کیلئے گلویڑا سٹاپ پر ڈکیتی کی 15 پر جھوٹی کال کی اور بتایا کہ مجھ سے 2 نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر موبائل اور 6 ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے ہیں، جس پر تھانہ کاہنہ میں فوری ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا،لیکن جلد ہی پولیس تحقیقات میں ڈکیتی بوگس ثابت ہو گئی ،جس پر پولیس نیملزم عمر کو گرفتار کر لیا۔