تھائی لینڈ: سابق گرل فرینڈ کو بم سے اڑانے کی کوشش کرنے والا شخص دھماکے میں خود ہلاک

بنکاک(آئی این پی )تھائی لینڈ میں سابقہ گرل فرینڈ کو بم سے اڑانے کی کوشش کرنے والا شخص دھماکے میں خود ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ضلع تھا چنا   میں ایک 35 سالہ شخص نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے گھر پر دستی بم پھینک دیا۔ خاتون نے اس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ مذکورہ شخص دھماکے میں وہ خود ہلاک ہو گیا جبکہ خاتون محفوظ رہی۔ و