نارنگ منڈی میں بیٹوں نے جائیداد کی لالچ میں ماں سے گھر کے کاغذات چھین کر نکال دیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹیز اتھارٹی نیجائیداد کی لالچ میں ماں سے گھر کے کاغذات چھین کرباہر نکالنے والے بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔ ایک شہری نے نارنگ منڈی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ بزرگ خاتون کو اس کے پانچ بیٹوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کاغذات چھین کر گھر سے نکال دیا ۔ پولیس نے فوراً بیٹوں کو گرفتار کیا اور گھر کے کاغذات بزرگ خاتون کو واپس دلوا دئیے ۔