قیدی کی ماں نے فرار ہونے والے بیٹے کو خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا

کراچی(آئی این پی )ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے  فرار ہونے والے ایک قیدی کو اس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔ اس طرح  ایک ں نے ذمہ داری کی مثال قائم کر دی۔مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اس کی والدہ نے نہ صرف اسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے فورا پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے کیا اور پھر پولیس اہلکاروں سے اپنے بیٹے کی غلطیوں کی معافی مانگتی رہی۔قیدی لڑکے کی والدہ پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کرتی رہی کہ میرے بیٹے سے غلطی ہوئی ہے اور میں خود اسے آپ کے پاس لے کر آئی ہوں، مہربانی کرنا اور اسے کچھ مت کہنا۔