لیاقت آباد کا مظہر والدین کی روز روز کے جھگڑوں سے دل برداشتہ تھا،زہریلی گولیاں نگل لیں
حالت غیر،بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال میں چل بسا ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی
لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد کے علاقے میںماں باپ کے لڑائی جھگڑے سے دل برداشتہ نوجوان نے خودکشی کر لی، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ایدھی ترجمان کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے ایوب روڈ کے رہائشی 22سالہ مظہر کے والدین روزانہ لڑائی جھگڑا کرتے تھے، جسکی وجہ سے مظہر اکثر پریشان رہتا تھا گزشتہ روز دوبارہ والدین کا جھگڑا ہونے پر مظہر نے زہریلی گولیاں نگل لی جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی جس کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا