امریکا میں سوتیلی ماں نے بیٹے کو 20 سال گھر میں قید رکھا،آج عدالت میں پیش ہوگی

  واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست کنیٹی کٹ کی رہائشی 56 سالہ کمبرلی سلیوان پر اپنے سوتیلے بیٹے کو تقریبا دو دہائیوں تک قید رکھنے، بھوکا رکھنے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ وہ جمعہ کے روز عدالت میں پیش ہو گی جہاں ان پر حملہ، اغوا اور ظلم و ستم جیسے الزامات کا سامنا ہوگا۔