بیجنگ (آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے 7 امریکی فوجی اداروں اور متعلقہ سینئر مینیجرز کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے حال ہی میں ایک بار پھر چین کے تائیوان علاقے کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فروخت کرنے کا اعلان کیا، جس نے ایک چین کے اصول اور چین،امریکا مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی کی۔