ٹوکیو ( اے ایف بی)جاپان میں ایک گھر میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے صوبہ ایچی کے شہر سیٹو میں گھر میں آگ لگنے سے دو افراد ہلاک جبکہ دو رہائشی عمارتیں جل کر راکھ ہوگئیں ۔فائر فائٹرز کے 14 فائر ٹرک جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئے اور چار گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا