فلپائن میں خوفناک آتشزدگی،ایک ہزار سے زائد مکانات خاکستر، ہزاروں افراد بے گھر

 آگ لگنے کے بعد تیز ہواں نے شعلوں کو مزید بھڑکایا، جس کے باعث آگ تیزی سے گنجان آباد علاقے میں پھیل گئی
بستی میں مکانات زیادہ تر لکڑی اور ہلکے تعمیراتی سامان سے بنے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے آگ  نے تیزی سے تباہی مچائی
منیلا(آئی این پی )فلپائن کے جنوبی علاقے میں واقع ایک ساحلی جزیرے میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اور مقامی سرکاری نیوز ایجنسی پی این اے کے مطابق آگ  گزشتہ رات 10 بجے بارنگائے لامیون  میں بھڑکی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کے بعد تیز ہواں نے شعلوں کو مزید بھڑکایا، جس کے باعث آگ تیزی سے گنجان آباد علاقے میں پھیل گئی۔ متاثرہ بستی میں مکانات زیادہ تر لکڑی اور ہلکے تعمیراتی سامان سے بنے ہوئے تھے اور پانی پر کھمبوں کے سہارے قائم تھے، جس کی وجہ سے آگ نے انتہائی تیزی سے تباہی مچائی۔چار گھنٹے تک جاری رہنے والی اس آگ کے نتیجے میں کم از کم 1000 مکانات مکمل طور پر جل کر  خاکستر ہو گئے