جاپان کے قصبے اوئیتا میں آتشزدگی،170 گھر جل کر خاکستر،75 افراد محفوظ مقام پر منتقل

ٹوکیو (آئی این پی )جاپان کے قصبے اوئیتا میں آتشزدگی سے 170 گھر جل خاکستر ہوگئے۔غیرملکی  خبر   رساںادارے کے مطابق ریسکیو حکام نے کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق واقعے میں ایک شہری لاپتہ ہیں جبکہ ریسکیو حکام نے175 افراد محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔