میکسیکو:مسافر بس میں آتشزدگی، 44 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے

 بس کینکن سے ٹیباسکو جا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی،تمام مسافرہلاک ہوگئے ، حکام کا واقعہ پراظہارافسوس
 میکسیکو سٹی(آئی این پی )میکسیکومیں مسافر بس میں آتشزدگی سے 44 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسافر بس کینکن سے ٹیباسکو جا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، بس میں 44 مسافر سوار تھے جو تمام ہلاک ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے تمام لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔حکام نے بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔کمپنی کی جانب سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا کہ بس حادثے پر ہمیں بہت دکھ ہے اور حکام کے ساتھ مل کر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں۔