ملکی سالمیت کیلئے ہم سب متحد ہیں‘بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا علی امین گنڈا پور

بھارتی حکومت  کا رویہ ناقابل برداشت‘ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پاکستان کے خلاف زہر اگل رہی ہے: وزیراعلی خیبرپختونخوا  کا کابینہ اجلاس میں اظہار خیال
 پشاور(آئی این پی )خیبر پختونخوا کابینہ  نے  پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے  بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا  ہے۔پشاور میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور  کی زیر صدارت صوبائی   کابینہ  کا31واں   اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے  وزیر اعلی کے پی نے کہا  بھارتی حکومت کا یہ رویہ افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے اور مودی سرکار ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس واقعے کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر بھارت نے اس واقعے کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ملکی سالمیت کیلئے ہم سب متحد ہیں، قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ہمیشہ سے خطے کے امن کیلئے خطرہ رہا ہے، اور یہ صورتحال  کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔واقعے کے تناظر میں بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ افسوس ناک ہے