پہلگام آپریشن کے بعد بھارتی جارحیت سامنے آنے پر جنرل عاصم منیر کی قیادت میں مثال قائم کی گئی ‘ٹینک پر چڑھ کرفورسز سے خطا ب کیا
جنرل عاصم منیر بھارتی جارحیت کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں، آرمی چیف کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے:نیویارک ٹائمز
نیویارک(آئی این پی )امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی جارحیت سامنے آنے پر جنرل عاصم منیر کی قیادت میں مثال قائم کی گئی اور قوم کو ایک متحد بیانیہ دینے کی ذمہ داری بخوبی نبھائی ہے ۔اخبارنے اپنی رپورٹ میں کہا ہے جنگی مشقوں میں جنرل عاصم نے ٹینک پر چڑھ کر فورسز سے خطاب کیا ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جنرل عاصم منیر بھارتی جارحیت کے خلاف سخت موقف رکھتے ہیں، پاکستانی آرمی چیف دو قومی نظریے پر یقین رکھتے ہیں، نریندر مودی مسلمانوں کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔امریکی اخبار نے مضمون کا آغاز ان الفاظ سے کیا کہ کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان کے سب سے طاقتور شخص نے پردے کے پیچھے رہنے کو ترجیح دے رکھی تھی، اپنے عوامی پروفائل کو سختی سے کنٹرول کیا، اور بیانات کو زیادہ تر فوجی تقریبات کے خطابات تک محدود رکھا۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق 2 ہفتے قبل بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے مرکز میں قدم رکھ دیا ہے۔پہلگام قصبے کے قریب 2 درجن سے زائد ہندو سیاحوں کی ہلاکت کے بعد جب بھارت میں زبردست ردعمل کے لیے دبا بڑھ گیا، تو جنرل منیر نے اپنی سخت گفتگو سے پاکستان کے لہجے کو مزید تبدیل کر دیا ہے۔جمعرات کو ایک فوجی مشق کے دوران ایک ٹینک کے اوپر کھڑے ہو کر جنرل عاصم منیر نے میدان میں موجود فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے، بھارت کی جانب سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، پرعزم اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ پاکستان کے اس عزم کا حوالہ تھا کہ وہ کسی بھی بھارتی حملے کا مقابلہ کرے گا یا اس سے آگے نکل جائے گا