اسلام آباد(یواین پی)فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ائیرپورٹس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے موبائل فونز چیک کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے اوورسیزپاکستانیوں کے موبائل فونز کی چیکنگ نہیں کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں پھیلائی گئی معلومات غلط اور غیر سنجیدہ ہیں۔ایف آئی اے اپنے مینڈیٹ اور قانون کی سختی سے پابندی کرتی ہے، مسافروں کے وقار اور رازداری کو ہر وقت یقینی بناتی ہے