اسلام آباد(آئی این پی )ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم ایک گھنٹہ معطل رہنے کے بعد بحال ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم بیٹھ گیا تھا۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق سسٹم بیٹھ جانے سے مسافروں کا امیگریشن عمل عارضی طور پر معطل ہوا، ایف آئی اے کانٹرز پر مسافروں کی طویل لائنیں لگی رہیں۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے میگریشن سسٹم معطل ہو جانے کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا گیا