بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمی بخاری

 امن و امان کیلئے آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا حکومت کا شرکت سے انکار شرمناک ہے
 علی امین کو صوبے کے لوگوں کے مستقبل میں دلچسپی نہیں تو مستعفی ہوجائیں:وزیراطلاعات پنجاب
 لاہور(سپیشل رپورٹر )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے  تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے۔پی ٹی آئی   کی جانب  سے  گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے بلائی جانیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار پر ردعمل دیتے ہوئے  عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا حکومت کا شرکت سے انکار شرمناک ہے، جو جماعت 12 سال خیبرپختونخوا میں برسر اقتدار ہے اسے صوبے میں امن نہیں چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جب تمام تحریکیں اور تمام کارڈ پٹ گئے تو پشتون کارڈ کو لسانیت کے طور استعمال کیا جارہا، پشتونوں کے بچوں کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی اپنے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کر رہے ہیں،  انہوں نے کہا  علی امین کو صوبے کے لوگوں کے مستقبل میں دلچسپی نہیں تو مستعفی ہوجائیں، ویسے بھی ان کا کرسی پر بیٹھے رہنا پشتونوں کے لیے کوئی نیک شگون نہیں۔