بلوچستان کے بعع پشتون علاقوں میں بھی علیحدگی کا نعرہ نہ لگ جائے:محمود اچکزئی

نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لئے آگے آئیں :سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر
غیرت ختم ہوگئی، پارلیمان قبرستان بن گیا وہاں جاکر فاتحہ پڑھنی چاہیے:راجہ  ناصر عباس‘تقریب سے خطاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے  آپ کی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا، کہیں ایسا نہ ہو  پشتون علاقوں میں بھی علیحدگی کا نعرہ نہ لگ جائے۔یہ بات انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا  ملک اس وقت خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر سات پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، جنہوں نے جمہوریت کو روندا وہ مجرم ہیں۔ اٹھارہویں ترمیم کی طرح ساری جماعتیں بیٹھیں، نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر آپ آگے نہیں آئیں گے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا س وقت پاکستان آزاد پاکستان نہیں ہے، عدلیہ، الیکشن کمیشن، پارلیمان آزاد نہیں ہیں، ہماری پارلیمنٹ اول جماعت کے بچوں کی طرح ہے، اس وقت پارلیمان میں عزت و غیرت ختم ہوگئی ہے، پارلیمان قبرستان بن گیا ہے وہاں جاکر فاتحہ پڑھنی چاہیے۔