راولپنڈی: ڈولفن فورس اہلکاروں پر شہری تشدد کا الزام، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

راولپنڈی: ڈولفن فورس اہلکاروں پر شہری تشدد کا الزام، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد، فاروق اعظم روڈ پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی جانب سے ایک شہری پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں چار ڈولفن فورس اہلکاروں کو ایک شہری کے ساتھ مبینہ طور پر ہاتھا پائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔فوٹیج میں اہلکاروں کو شہری پر بندوق سے تشدد کرتے ہوئے بھی دیکھا جا رہا ہے، جبکہ شہری خود کو بچانے کے لیے ادھر اُدھر بھاگتا نظر آتا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اتوار کے روز معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔ دوسری جانب تاجروں نے ڈولفن فورس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔