بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’ریڈ 2‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو میں تمنا کو ڈانسرز کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں وہ سفید اور سنہری رنگ کے لباس میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ یہ ویڈیو 9 اپریل 2025 کو شیئر کی گئی اور فلم کے لیے مداحوں میں جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے، کیونکہ اداکارہ کے پچھلے آئٹم نمبر 'آج کی رات' نے بڑی مقبولیت حاصل کی تھی۔فلم ’ریڈ 2‘ اجے دیوگن کی ہٹ فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے اور یہ ایک سچے واقعے پر مبنی ہے۔ تمنا بھاٹیہ نے اپنی پچھلی فلم ’استری 2‘ میں گانے 'آج کی رات' سے کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد مداح ان کے نئے ڈانس نمبر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔گانے کے بول اور گانے والے کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم، اداکارہ اپنی نئی فلم ’اوڈیلا 2‘ کے لیے بھی خبروں میں ہیں، جس کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔