لاہور: لڑکی کے کان سے بالی نوچنے والی ریکارڈ یافتہ سنیچر ملزمہ گرفتار

لاہور: لڑکی کے کان سے بالی نوچنے والی ریکارڈ یافتہ سنیچر ملزمہ گرفتار

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے کان سے بالی نوچنے والی ریکارڈ یافتہ سنیچر ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک لڑکی کے کان سے بالی نوچ لی، جس کے باعث متاثرہ لڑکی کا کان زخمی ہو گیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پر اسلام پورہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ملزمہ کی شناخت و گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری اور سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ایس پی سٹی کے مطابق ملزمہ کو گرفتار کرنے کے بعد مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ اس سے دیگر وارداتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکیں۔ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزمہ کی گرفتاری پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور پولیس ٹیم کو شاباش بھی دی۔