ٹرانسفارمر پیسے دے کر ٹھیک کروائے،ندیم افضل

لاہور(خصوصی رپورٹ )پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما  ندیم افضل چن نے انکشاف کیا ہے  کہ انہوں نے  اپنے علاقے کے دو ٹرانسفارمر ٹھیک کروائے دونوں پیسے دے کر ٹھیک کروائے، اپنی زمین کی فرد حاصل کرنے کیلئے بھی رشوت دینا پڑی۔ بجلی گیس کے میٹر بغیر پیسے کے نہیں لگوا سکتے، ٹرانسفارمر پیسے دیئے بغیر ٹھیک نہیں ہوتا، حالانکہ یہ سرکار کا کام ہے۔ ایک انٹریوو  یو انہوں نے کہا کہ یقین مانیں، زرعی انتقال کرایا والد کے نام پر، میں نے ابھی بھی رشوت دے کر کرایا ہے۔ دس فیصد لوگ بینیفشری ہیں، 80فیصد لوگوں کو ملک کیا دے رہا ہے؟۔امن ، تعلیم وصحت نہیں دے رہا، یہ تینوں کام ریاست کے ہیں۔انہوں نے کہابڑے بڑے محکموں میں کیا ہورہا ہے؟ یہاں پورا آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، ہم کہتے ہیں سسٹم کو سیاستدانوں نے ٹھیک کرنا ہے لیکن سیاسی لوگوں کے پلے کیا ہے؟ اختیارات کتنے ہیں؟ محسن نقوی کے ساتھ جن لوگوں نے تقاریر کیں، ان کے پاس پہلے کیا تھا آج کیا ہے؟ پھر نظام بدلنے کی باتیں کرتے ہیں؟