مہنگائی کم نہیں ہوئی ‘ مہنگائی کا بڑھنا کم ہوا ہے‘ سود کی وجہ سے کاروبار جمود کا شکار ہے‘ یہ حکومت پر بہت بڑا بوجھ ہے‘آدھی صنعت بند پڑی ہے
پی آئی اے کی نج کاری کےلئے پوری قوم ساتھ ہے، ہم پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے کنسورشیم کا اعلان کرتے ہیں:سابق نگران وفاقی وزیر
لاہور(کامرس رپورٹر) سابق نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے پاور پلانٹس نے 14 سال پاکستان کا خون چوسا ہے۔ معیشت ٹھیک چل رہی ہے لیکن ہماری پالیسیاں ٹھیک نہیں ہیں۔سابق نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ایف پی سی سی آئی لاہور میں صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر سال 1.1 ٹریلین روپے آئی پی پیز کو دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا 35 روپے بجلی کی قیمت میں سے 12 روپے کیپسٹی پیمنٹ ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ معیشت ٹھیک چل رہی ہے لیکن ہماری پالیسیاں ٹھیک نہیں ہیں۔ آدھی صنعت بجلی کی وجہ سے بند پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کم نہیں ہوئی بلکہ مہنگائی کا بڑھنا کم ہوا ہے۔ اور سود کی وجہ سے کاروبار جمود کا شکار ہے۔ یہ حکومت پر بہت بڑا بوجھ ہے۔انہوں نے کہا قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے پوری قوم ساتھ ہے۔ اور ہم پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے کنسورشیم کا اعلان کرتے ہیں۔