اٹلی:پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن، نظریاتی گروپ کے حسن سبہانی منہاس صدر منتخب

 پولنگ میں نظریاتی گروپ نے 840, عوام دوست نے 460 ‘ انصاف گروپ نے 453 ووٹ حاصل کئے
 زاہد  نائب صدر، نعمان جنرل سیکرٹری، گلفام ایڈیشنل سیکرٹری، رضا  انفارمیشن سیکرٹری ‘ ریحانہ سیکرٹری ویمن ونگ منتخب
میلان(خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف اٹلی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی گروپ نے میدان مار لیا ہے، جس کے نامزد امیدوار حسن سبہانی منہاس آف جہلم 2 سال کیلئے پی ٹی اٹلی کے صدر منتخب ہو گئے،  پولنگ میں 1909 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 840 نے نظریاتی گروپ, 460 عوام دوست گروپ جبکہ 453 نے انصاف گروپ کے حق میں ووٹ دیا، واضح رہے  نظریاتی گروپ کے پینل میں شامل چوھدری زاہد محمود ڈھلوں نائب صدر، نعمان چوھدری جنرل سیکرٹری، چوھدری گلفام شہزاد میتلا ایڈیشنل سیکرٹری، فہیم رضا جرال انفارمیشن سیکرٹری اور بولونیا سے میڈم ریحانہ کوثر سیکرٹری ویمن ونگ منتخب ہو گئی ہیں، دریں اثنا انٹرا پارٹی الیکشن میں نظریاتی گروپ کی شاندار کامیابی پر اٹلی بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ سیاسی سماجی و دینی تنظیموں کی سرکردہ شخصیات کی طرف سے پی ٹی آئی اٹلی کے نومنتخب صدر حسن سبہانی کومبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔