حج اخراجات جمع کرانے کا نظام تبدیل، ایک بینک سے ادائیگی کا فیصلہ

عازمین حج کو رقم جمع کرانے کیلئے بینک برانچ جانیکی ضرورت نہیں ہوگی
 حج کے سرکاری اورنجی حج اخراجات کی ادائیگی کیلئے حبیب بینک کا انتخاب کیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی )حج 2027 کے اخراجات جمع کرانے کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری حج سکیم کے تحت اب 14 بینکوں کے بجائے صرف ایک بینک کے ذریعے ادائیگیاں وصول کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق حج 2027 کے سرکاری اورنجی حج اخراجات کی ادائیگی کیلئے حبیب بینک کا انتخاب کیا گیا ہے،عازمین حج کو رقم جمع کرانے کیلئے بینک برانچ جانیکی ضرورت نہیں ہوگی،بلکہ وہ گھربیٹھے آن لائن بھی ادائیگی کرسکیں گے،جبکہ برانچ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی صرف حبیب بینک پردستیاب ہو گی۔حج 2027 کیسرکاری اخراجات کی وصولی میں متعدد بینکوں نے دلچسپی کا اظہارکیا،نیٹ ورک اور سہولیات کے معیار پر پورا اترنے کی بنیاد پر ایک بینک کا انتخاب کیا گیا۔وزارت مذہبی امور اورحبیب بینک کے درمیان جلد باضابطہ معاہدے پردستخط کیے جائیں گے،جس کے بعد سرکاری حج اسکیم کے تمام مالی معاملات اسی بینک کے سپرد ہوں گے