اسلام آباد(آ ئی این پی ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ای کامرس پر نگرانی موثر بنانے کیلئے تعمیل کے پروٹوکول مزید سخت کرتے ہوئے کورئیرز اور ادائیگی کے درمیانی اداروں پر سہ ماہی ریٹرن جمع کرانے کی پابندی عائد کر دی ، جو ودہولڈنگ ٹیکس جمع یا کٹوتی کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ریونیو اتھارٹی نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ایس آر او 1634 آف 2025 کے ذریعے ڈرافٹ ترامیم جاری کی ہیں، یہ ڈرافٹ اسٹیک ہولڈرز کی رائے حاصل کرنے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی