کراچی پورٹ نے کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کو علاقائی ٹرانس شپمنٹ اور لاجسٹکس حب بنانے کا مشن جاری رہے گا  
تاریخی کامیابی کے پی ٹی افسران اور کارکنان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، جنید انوار چودھری  
کراچی(آئی این پی )کراچی پورٹ نے کنٹینر ہینڈلنگ کا نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔کراچی پورٹ نے مالی سال ختم ہونے سے پہلے 26 لاکھ 51 ہزار سے زائد ٹی ای یوز ہینڈل کر لئے، جس کے بعد یہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کنٹینر ہینڈلنگ بندرگاہ بن گئی ہے۔وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے کہا کہ کراچی پورٹ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کنٹینر ہینڈلنگ بندرگاہ بن گئی، ریکارڈ کنٹینر ہینڈلنگ بحری شعبے پر کاروباری اعتماد کا مظہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخی کامیابی کے پی ٹی افسران اور کارکنان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، پاکستان کی شپنگ اور لاجسٹکس صلاحیت مزید مستحکم ہو رہی ہے